سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے سینئرصحافی غفورخان عادل کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، وزیراعلیٰ کو صحافیوں کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا، تفصیلات کے مطابق سوات کے سینئرصحافی غفورخان عادل ، صحافی شاہ اسدعلی نے پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی، اورانہیں سوات کے صحافیوں اورخصوصاًمقامی اخبارات بارے بتایااورکہاکہ سوات سے شائع ہونیوالی مقامی اخبارات بارے بتایا جس پر وزیراعلیٰ نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ اخباری صنعت سے وابستہ کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، اورمقامی اخبارات کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے اورصحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے ، ملاقات کے موقع پر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم بھی موجود تھے ۔
1,476 total views, no views today



