بریکوٹ، واپڈا کی طرف سے تحصیل بریکوٹ کے عوام پر بھاری بجلی بلز پر آل پارٹی نے ایکشن لیا ۔فوری طور پر اے سی سب ڈویژن بریکوٹ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران اے سی بریکوٹ نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ واپڈا ایس ڈی او سرکل بلوگرام کو دفتر طلب کرکے
صورت حال پر قابو پا لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا نے تحصیل بریکوٹ بجلی کے صارفین کو ہزاروں روپوں کے بلز ارسال کردئیے جس پر علاقے کے عوا م نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ان بلوں کے ادائیگی کے قابل نہیں ہیں اور سراسر ظلم ہے ۔زائد بجلی کے بلوں پر اے سی سب ڈویژن بریکوٹ محمد عمیر کے ساتھ گذشتہ روز ال پارٹی کے وفدجس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل بریکوٹ صدر عزیز اللہ خان بدا، پی ٹی آئی تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی ،جنرل سیکرٹری محمد نعیم ،یوسی کوٹہ صدر محمد شاہ خان ، شوکت حیات ،اے این پی کے پی کے 82کے قائدین خسروخان ،ساجد خان ،امین اللہ خان شموزئی ،ریاض علی خان ،قومی وطن پارٹی پی کے 81کے سئینر وائس چیرمین فضل ودود باچہ نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران وفد نے بجلی کے زائد بلوں کے بارے میں کہا کہ واپڈا کے نئے میٹر ز کے تنصیب سے یہ بلز زائد آئیں ہیں ۔واپڈا والے اپنی کرپشن غریب عوام کو لوٹنے پر نہ چھپائیں کیونکہ عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اگر وہ سڑکوں پر نکل آئے تو یہ سیلاب کو ئی نہیں روک سکے گا اور اس کی ساری ذمہ داری محکمہ واپڈا پر عائد ہو گی ۔بعد میں اے سی بریکوٹ نے انہیں تقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ واپڈا ایس ڈی اوسرکل بلوگرام سے رابطہ کیا اور آج سب ڈویژن آفس میں میٹنگ ہو گی ۔
452 total views, no views today


