کبل(تحصیل رپورٹر) کبل توتانوبانڈئی کے اکرام اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،مقامی قبرستان میں سپردخاک،فاتحہ خوانی خوشحال توتانوبانڈئی میں ادا ہورہی ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل گاؤں توتانوبانڈئی کے اکرام اللہ خان ولد پروفیسر عبد الودود خان برین ٹیومر اپریشن کے دوران ہسپتال میں وفات پاچکے تھے مرحوم کے نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردئے گئے جبکہ فاتحہ خوانی خوشحال توتانوبانڈئی میں ریاض خان کے رہائشگاہ پر ادا ہورہی ہے مرحوم معروف سیاسی شخصیات خورشید خان،سیف اللہ خان،داود خان،کرامت علی خان،نادر خان،رحمت علی خان،محبوب علی خان،ناصر خان،منیر خان،محمد حسین خان،عبد المعبود خان کے بھتیجے تھے جواں سال اکرام اللہ خان کے ناگہانی وفات پر پورا علاقہ سوگوار رہا ۔
1,137 total views, 2 views today
Comments