بریکوٹ ( ریا ض احمد) بریکوٹ ، محلہ زمان خیل میں سوئی گیس کم پریشر کا مسئلہ حل ہوگیا ، صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کے تعاون سے علاقے کے مکینوں نے سکھ کا سانس لے لیا ، علاقے کے دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ہم صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے بے حد مشکور ہیں ، ان خیالات کا اظہارپی ٹی ائی حلقہ پی کے 6کے انفارمیشن سیکرٹری اسد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بریکوٹ کے محلہ زمان خیل میں کئی عرصہ سے سوئی گیس کی کم پریشر کا مسئلہ تھا جو کہ صوبائی وزیر معدنیات کے تعاون سے حل ہوگیا جس سے علاقے کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ، ہم ڈاکٹر امجد علی کو اس احسن اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
1,548 total views, 2 views today
Comments