مینگورہ،اہلیان اسلام پور اڈہ کی بندش کے خلاف عوام کا احتجاج رنگ لے آیا ، ڈپٹی کمشنر نے اڈہ بحال کردیا ، عوام کا ڈی سی سوات کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اہلیان اسلامپور نے میاں منیر ، عمر مالک ، میاں عظیم جان اور غلام حقانی کی قیادت میں اسلام پور مرغزار اڈہ کی بندش کی کیخلاف مظاہرہ کیا،مظاہرین سیدوشریف میں کمشنر کے دفتر پر گئے
جہاں پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن افسر خان نے ڈی سی سوات کو مسئلے کا حل نکالنے کے احکامات جاری کئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی سوات نے اڈہ کو کھولنے کے فوری احکامات جای کردئے ، بعدا زاں مظاہرین سوات پریس کلب پہنچ گئے جہا ں پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منیر اور دیگر نے کہا کہ ہم کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اورڈی سی سوات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اڈہ کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں تاہم کچھ لوگ اڈہ کو بند کرنے کی سازش کررہے ہیں جس کی ہم بھر پور مخالفت کریں گے ۔
788 total views, 1 views today