مینگورہ، مینگورہ کے وسط میں بہنے والا مینگورہ خوڑ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل‘ ٹی ایم اے کی عدم توجہ کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔ مینگورہ شہر کا تمام کوڑا کرکٹ کا مرکز مینگورہ خوڑ ہے۔ اس سلسلے میں اعلیٰ حکام عملی کارروائی کریں۔ واقعات کے مطابق مینگورہ شہر کے وسط میں بہنے والا مینگورہ خوڑ جو کسی زمانے میں اس کاپانی چائے بنانے میں مشہور تھا۔ مینگورہ خوڑ کے پانی میں بننے والے چائے کا کچھ اور مزہ تھا‘ جبکہ اب ٹی ایم اے کے عدم توجہ کی وجہ سے پورا مینگورہ خوڑ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ سے شہر میں بڑے پیمانے پر بدبو پھیل گئی ہے ۔ اور آس پاس رہنے والے لوگوں کو خطرناک بیماریاں لگنے کا خدشہ ہے۔ اگر بروقت اس پر توجہ نہ دی گئی تو مینگورہ خوڑ سے عوام کو خطرناک بیماریاں بھانٹنا شروع ہوجائیگا۔ جو انتہائی خطرناک ہوگا۔ لہٰذا اعلیٰ حکام ٹی ایم اے کا قبلہ درست کرکے عملی اقدامات کریں۔
1,014 total views, no views today


