سوات، سوات میں عید الاضحی کی آمد کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے چیک پوسٹوں پر چیکنگ مزید سخت کردی ، چیکنگ کی بدولت گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، سوات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کردی ہے اور اس وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ، سیکورٹی فورسز عوام کے مفاد میں چیکنگ کررہی ہیں تاکہ عید الاضحی میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکیں ،عوام بھی احتیاط سے کام لیں اور مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھیں اور فورسز کو بروقت اطلاع دیں، سوات میں پاک آرمی ، پولیس ، لیویز اورایف سی کے جوان عید الاضحی کے موقع حفاظتی اقدامات کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ، سوات کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کی جا رہی ہے اور گاڑیوں میں سوار افراد کیساتھ گاڑیوں کی بھی چیکنگ ہو رہا ہے۔
774 total views, no views today


