مدین سوات، مدین پولیس کی برق رفتار کاروائی گزشتہ روز قتل ہو نے والے پولیس اہلکار کے ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد عوام میں خوشی کی لہر تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز کمیونٹی پولیس اہلکار محب اللہ جان ولد سخی جان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا ڈی ایس پی سرکل مدین سلیم جدون اور ایس ایچ او مدین اعجاز خان کے سر کردگی میں پولیس نے برق رفتار کاروائی کر کے 72کھنٹے کے اند ر اندرملزمان اظہار الدین سکنہ برہ درشخیلہ اور بخت ور شاہ سکنہ برہ درشخیلہ کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے اسلحہ جعلی پاسپورٹ،کارتوس خنجر دو عدد موٹر سائیکل ،موبائل اور دیگر سامان برآمد کر لیاجبکہ ایک ملزم شاہد اللہ ولد زور باچا سکنہ بشیگرام رپوش ہے ڈی ایس پی مدین سلیم جدون نے مدین میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ مدین اور گردونواح سماج دشمن عناصر کے لئے کو ئی جگہ نہیں اور اس قسم کے واردات کر نے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی اور ملزمان کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ڈی ایس پی سپیشل برانچ پیر زر باچا بھی موجود تھے ۔
704 total views, no views today


