کبل(سوات نیوز ڈاٹ کام ) سابق آزاد اُمیدوار حلقہ PK-7فضل اکبر آف کبل کے ترجمان بخت اکبر نے لگائے گئے الزامات پر شدید تنقید کر تے ہوئے متعلقہ شخص کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا الزامات لگا کر سیاسی ساکھ کو نا قا بل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے ہر جانے کی رقم وصول کرکے عوام کے فلاح و بہبود پر خر چ کرینگے اس موقع پر ان کے ہمراہ انور شیر لالا ،امیر زیب ،عالم زیب ،محمد غنی بھی مو جود تھے کبل پر یس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہوئے سابق آزاد امیدوار فضل اکبر آف کبل کے ترجمان نے کہا کہ وزیر نا می شخص جس کے ورک شاپ میں ٹرانسفرمر ہو تے ہے نے جو الزامات لگائے ہیں اس کی ہر سطح نہ صرف مزمت کر تے ہیں بلکہ اس حوالے عدالت سے رجوع کر ینگے کیو نکہ مذکورہ شخص نے فضل اکبر پر لاکھوں روپے بقا یا جا ت کے جو الزامات عا ئد کئے ہے اس حوالے قانونی راستہ اختیار کر نے کا فیصلہ کیا ہے کیو نکہ اس سے فضل اکبر کے ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے سپورٹر کی دل ازاری ہو ئے ہیں فضل اکبر ایک مخلص ،ایماندار اور یتیم و بے سہاروں کا سہارا ہے جنہوں نے بلا کسی عہدے و لا لچ کے دن رات عوامی خدمت کی ہے اور ذاتی خرچ متعدد ٹرانسفرمر ،بجلی لائن ،کھمبے اور کنویں فراہم کر کے لو گو ں کے مشکلات میں خاطر خواہ کمی کر دی ہے اس کے علاوہ کبل میں پو رے علاقے کیلئے فری ایمبولینس سروس فراہم کر دی گئے ہیں جس کا ہر کوئی معترف ہے انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں فضل اکبر نے ریکارڈ ترقیاتی کا م کئے ہیں جس میں چند لو گوں نے ہیرا پیری کر کے لاکھوں کمائے ہیں مکمل انکوائری کر ینگے انہوں نے وزیر نا می شخص کو متنبہہ کر تے ہوئے کہا کہ وزیر نے نہ صرف ہمارے لئے ٹرانسفر مر مرمت کئے ہیں بلکہ ہم پر ٹرانسفرمر فروخت بھی کئے ہیں جس کے ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کی ہے جس کے ہم با قا عدہ اپنے سطح پر تحقیقات کر رہے ہیں اس حوالے کوئی بھی تحقیقات کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سیا ست عبادت سمجھ کر اور غریب اور دکھی انسانیت کے خدمت کیلئے کر رہے ہیں لوگ طرح طرح کے الزامات لگھا کر ہم کو اپنے مشن سے الگ نہیں کر سکتے اس مو قع پر انہوں نے واضح کیا کہ انے والے بلدیاتی الیکشن میں ہر علاقے سے اپنے امیداروں کو کھڑے کرینگے اور کا میابی کے بعد علاقے کے جملہ مسائل و مشکلات کو حل کر کے خوش حالی لائینگے اس مو قع پر انور شیر لا لا نے کہا کہ فضل اکبر ایک مشن کا نام ہے جو لو گوں کے دلوں پر راج کرینگے اور فضل اکبر کے ساتھ لوگ بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔
2,221 total views, 2 views today
Comments