سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ضلع کونسل سوات کے نئے 9ممبران نے ضلع کونسل کے ممبرز کی حیثیت سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ، گذشتہ روز ضلع کونسل کے سپیکر /نائب ناظم عبدالجبار خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ضلع ناظم محمد علی شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ، ریٹرننگ آفیسرز نعیم خان اور دیگر نے نئے ضلع کونسلرز فضل ربی راجہ ، عمران خان ، ملک دلدار حسین ، سہیل سلطان ایڈوکیٹ ، فضل اکبر بابا ، نادر شاہ خان ، رشید الرحمن اور فیاض احمد خان کانجو سے باقاعدہ طور پر حلف لیا ، اس موقع پر نئے ممبران نے کونسل سے مخاطب کرتے ہوئے اپنے علاقائی مسائل بیان کئے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد علی شاہ نے نومنتخب ممبران کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہم سب عوام کے منتخب نمائندے ہیں ، تاہم سسٹم میں خامیوں کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام امور میں نئے ممبران کو اعتماد میں لیا جائیگا اور کسی کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا ، بحیثیت عوامی نمائندگان عوام کی ہم سے امیدیں وابستہ ہیں ، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نئے ممبران کو تمام امور میں ساتھ لیکر چلیں گے ، جس کے بعد اسپیکر ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان نے اجلاس آج صبح 10 بجے تک ملتوی کردی ۔
1,619 total views, no views today



