ضلع بونیر سے کراچی جانے والے کوچ نمبر LWC 7607 کو خوفناک حادثہ۔عورت سمیت دو افراد ہلاک 15 زخمی۔تفصیلات کے مطابق ضلع بونیر سے کراچی جانے والے کوچ کو راجن پور شمس اباد انڈس ہائی وے کے قریب خوفناک حادثہ۔۔حادثے میں نوشاد اباد پیربابا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاشف علی ولد فضل الرحمان اور چارگلئی رستم سے تعلق رکھنے والی عورت زوجہ افسر علی جان بحق جب کہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
یہ خوفناک حادثہ سڑک کے کنارے واقع گنے کے کارخانے سے نکلنے والے راکھ اور دھول کی وجہ سے پیش ایا۔۔۔ کارخانے کے مالکان نے کارخانے سے نکلنے والے راکھ کے ڈھیر کو سڑک پر ڈال دیا تھا۔۔ ہوا کی وجہ سے وہ راکھ اور ڈھیر ہوا میں پھیل گیا جس کی وجہ سے بس کے ڈرائیور کو کچھ بھی نظر انا بند ہوگیا۔۔ بس کے ڈرائیور نے بس کو روکنے اور حادثے سے بچنے کی بہت کوشش کی۔۔ ۔ لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔۔۔ بس میں موجود سواریوں نے گنے کے فیکٹری کے مالکان کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
1,688 total views, no views today



