سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)تحصیل خوازہ خیلہ کے گاوں ٹوپسین میں آگ کے دھویں سے 8مویشی دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ۔پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ کے مطابق گاوں ٹوپسین کے رہائشی اکبر علی نے رات کو مویشیوں کو گرم رکھنے کے لئے مویشی خانہ میں آگ جلائی تھی اور خود گھر چلا گیا ۔ آگ کے دھویں میں اضافہ ہوا۔اور مویشی خانہ میں دھواںپھیل گیا ۔ دھوقں زیادہ ہونے کے نتیجے میں مویشی خانہ میں موجود تمام 8 بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق اکبرعلی کے اہلخانہ کا۔گزربسر انہی مویشیوں سے تھا ۔ مقامی لوگوں نے متاثرہ شخص کیساتھ مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔
1,738 total views, no views today
Comments



