نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ موت کے فوراً بعد ایک اور زندگی کا آغاز ہو جاتا ہے، پہلے عالم برزخ اور پھر عالم حشر، ان دونوں جہانوں میں آدمی زندہ ہوتا ہے۔ اب سائنسدانوں کی تحقیق میں اس اسلامی عقیدے کا ایسا ثبوت سامنے آ گیا ہے کہ سن کر آپ کا ایمان اور بھی مضبوط ہو جائے گا۔ سائنسدانوں کی اس نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ’’جب انسان سانس لینا بند کرتا ہے اور موت کے منہ میں جاتا ہے تو سینکڑوں جینز جاگ جاتے ہیں اور وہ آدمی کو دوبارہ زندہ کر دیتے ہیں۔یہ جینز اور خلیے آدمی کو موت کے بعد 4دن تک زندہ رکھتے ہیں۔‘‘
معروف اخبار کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ ہارٹ اٹیک، شدید زخمی ہو کر یا دم گھنٹے سے مرتے ہیں وہ مرنے کے بعد زیادہ دن تک زندہ رہتے ہیں۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے رکن، مائیکروبیالوجی کے پروفیسر پیٹر نوبل کا کہنا تھا کہ ’’یہ تصور بہت دلچسپ ہے۔ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جب ہمارا جسمانی نظام کام کرتا چھوڑ دیتا ہے اور ہم مر جاتے ہیں تب بھی ہم زندہ ہوتے ہیں۔ یہ بہت حیران کن دریافت ہے۔ یہ بات عجیب و غریب تو ہے مگر بہت فائدہ مند بھی ہے۔انسان کے مرنے کے بعد زندہ ہونے والے جینز کئی طرح کے کام سرانجام دیتے ہیں جو مجموعی طور پر انسان کو واپس زندگی کی طرف لاتے ہیں۔اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے ’’افزائش اور نشوونما‘‘ کے جینز بھی متحرک ہو جاتے ہیں۔
2,218 total views, no views today



