کبل(الطاف خان سے ) تحصیل کبل پاکستان تحریک انصاف سرگرم رہنما و منتخب ضلعی کونسلر حیات خان آف قلاگے کو محکمہ اینٹی نارکاٹکس خیبر پختونخواہ نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاتفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور یونین کونسل قلاگے سے منتخب ضلعی کونسلر حیات خان کو اینٹی نارکاٹکس فورس خیبر پختونخواہ نے چھاپہ مارکر قلاگے سے گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے علاقے میں مختلف خبریں زیر گردش ہیں البتہ تاحال کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی ہے حیات خان کے بھائی امانت خان نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
2,665 total views, no views today
Comments



