سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے تحصیل بحرین کے اسسٹنٹ کمشنر بحرین عابد مہمند صاحب شہید آہوں آور سسکیوں کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں کودینکہ مردان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔جنازے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن،DC سوات،بریگیڈئر پاک آرمی ملاکنڈ ، تحصیل ناظم بحرین،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین،تحصیلدار بحرین،TMO بحرین اورتحصیل بحرین سےسرکاری،سیاسی اور عوامی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نمازہ۔جنازہ کے موقع پر مختلف لوگوں نے عابدمہمند کی تحصیل بحرین کیلئے خدماتکو سراہا۔اورکہا کہ انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیںگے ۔اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
مرحوم اسسٹنٹ کمشنر عابد مہمند کل اتوار کے روز چم گھڑی بحرین میں ٹریفک حادثہ میں۔جانبحق ہوگئے تھے ان کی گاڑی سڑک سے نیچے گرگئی تھی ۔ جسمیں۔وہ جانبحق جبکہ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے
1,825 total views, no views today



