سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) کل سے بند۔کالا م سڑک کو تحصیل انتظامیہ نے بھاری مشینری کی مدد۔سے۔ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔ کالام۔سڑک۔تین۔مختلف۔مقامات پر لینڈ سلائندنگ کی۔وجہ سے بند۔ہوگئی تھی بھاری بلڈوزر کی مدد سے تودہ کو ہٹایا گیا۔ جس کے بعد کالام۔میں پھنسے سیاح اور مقامی لوگوں کو راستہ مل گیا اور وہ نکل گئے ۔ تحصیل انتظامیہ کے مطابق مٹلتان تک سڑک۔کھلی ہے۔ سیاح مہڈوڈنڈ اور اتروڑ جانے سے گریز کرے ۔جبکہ کالام۔جانےوالے سیاح حفاظتی انتظامات ضرور کریں۔
وادی مالم جبہ سڑک فوربائی فور گاڑیوں کیلئے کھلی ہے۔ ہلکی گاڑیاں گاوں۔سپینے اوبو سے اگے نہیں۔جاسکتی ۔ اے سی چارباغ کے مطابق سیاح اپنے گاڑیوں کیساتھ ٹائروں کیلئے چین ضرور ساتھ رکھیں۔
1,622 total views, no views today
Comments



