بریکوٹ، محکمہ واپڈا نے تحصیل بریکوٹ پر لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا عذاب عیدالاضحی پر بھی جاری رکھا ۔عید کے تین دنوں کے دوران کئی گھنٹوں تک مسلسل بجلی غائب رہی ۔بجلی کے کم وولٹیج سے علاقے کے کئی ٹرانفسامرز جل گئے جس کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔گذشتہ روز تحصیل بریکوٹ کے علاقے ناواگئی ،املوک درہ ،کڑاکڑ ،کنڈو سیرے کے عوام محکمہ واپڈا کے اس ظالمانہ رویے سے تنگ آکر سوات بونیر روڈ کو دو گھنٹوں تک بلاک کرکے مرکزی و صوبائی حکومت اور واپڈاکے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔روڈ بند ہو نے کی وجہ سے سوات کو آنے اور جانے والے سیاح بری طرح پھنس گئے اور شدید مشکلات کے شکار ہوئے ۔مظاہرین نے کہا کہ محکمہ واپڈا کے اہلکار رشوت لے کر علاقے کے عوام کو بجلی کاٹ کر ماربل فیکٹریوں کو بجلی فراہم کردیتی ہے جس کی وجہ سے رات کو علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتی ہے۔گھریلوں صارفین کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید کے دوران بجلی نہ ہونے کی وجہ الیکٹرنکس سامان جس میں ریفریجرز بند ہونے کی وجہ سے قربانی کا گوشت ضائع ہو گیا اور ٹیوب ویلز بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں کربلا کا سماں رہا جس کی وجہ سے بچے اور عورتیں عید کی خوشیوں کو چھوڑ کر پانی کی تلاش میں سرگرداں رہے مگر نزدیک پانی نہ ہونے کی وجہ سے کئی کلومیڑ کا فاصلہ طے کر تے ہوئے صرف پینے کی پانی لانے میں کامیابی حاصل کی ۔آخر ہمارے ساتھ یہ ظلم کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا ۔اس کے علاوہ ہر ماہ بھاری کم بلز ادا بروقت بھی ادا کرتے ہیں مگر پھر بھی ہمارے علاقے کو بجلی کی ترسیل میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے جو کہ ہمیں منظور نہیں ۔بعد میں مظاہر ین کو ای اے سی بریکوٹ فہیم خان ،قومی وطن پارٹی ملاکنڈ زون کے جنرل سیکرٹری صدیق علی خان نے کامیاب مذاکرات پر روڈ ٹریفک کے لئے کھل دیا گیا ۔
878 total views, no views today


