سوات(سوات نیوڈاٹ کام)رکن صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی کی ہدایت پر کالام بحرین روڈ سے برف ہٹانے کے بعد اوشو اتروڈ روڈ سے برف ہٹانے کاکام شروع کر دیا گیا ۔مقامی لوگوں۔کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حلقہ پی کے 2 کے ممبر صوبائی اسمبلی نے این۔ایچ اے ، ایف ایچ اے اور تحصیل انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا یے کہ کالام اتروڑ اور کالام مٹلتان شاہراہ سے فوری طور پر برف ہٹائی جائے اور سڑک ہرقسم ٹریفک کیلئے جھول دی جائے۔ جس کے بعد بھاری مشینری کی مدد سے سڑک۔کو صاف کرنے کا اغاز ہوچکا ہے۔ علاقہ کے عوام نے میاں۔شرافت علی کی بروقت اقدام۔کو سراہاہے۔ اور کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ایم پی اے نے اتنی جلدی سرکاری اداروں کو متحرک کیا ہے ۔
1,806 total views, no views today
Comments



