بریکوٹ، بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ،18سے زائد افراد زخمی سیمت چار سالہ بچی سے ہاتھ کٹ گئی ،تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے دوران مختلف علاقوں میں ٹر یفک کے درجنوں حادثے رونماء ہوئے جس میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سوار وں کی ہے جبکہ علاقہ نویکلے میں فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے مابین تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں 18افراد زخمی ہوگئے جبکہ چار سالہ بچی وریشہ ولد امیر رحمان سکنہ بام بولئی سے ہاتھ کٹ گیا ۔زخمیوں کو فور ی طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال جبکہ شدید زخمیوں کو سید و شریف ہسپتال لے جایا گیا ۔تھانہ غالیگے نے رپورٹ در ج کرکے تفتش شروع کردی ۔
1,026 total views, no views today
Comments


