بریکوٹ (ریاض احمد سے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے انفارمیشن سیکرٹر ی و سابق امیدوار پی کے 6 مختار رضاخان نے کہا ہے کہ سیاسی نابالغ دوسروں کو سیاست سکھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین بلاول بھٹو ذرداری سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتا ہے ۔ وزیر مواصلات کا پاکستان پیپلزپارٹی کے لیڈر شپ کو سیاست سیکھانے کے باتیں حیران کن ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیرمین اصف علی زرداری ایک منجھے ہو ئے سیاسی لیڈر ہے۔ سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ایماندار لیڈر شپ نے اصف علی زرداری کے دربارپر حاضری دیکر منت سماجت کر رہے تھے۔ جو ریکارڈ پر موجود ہے۔ اور اب وزیر مواصلات ان سیاسی قائدین کو سیاست سیکھانے اور بلاول بھٹو ذرداری کو حادثاتی طور سیاست میں آنے کے طعنے دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے موجود ہ صوبائی اور مرکزی حکومت ناکام ترین حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سانحہ ماڈل ٹاون جسے واقعات میں جو غلطیاں کئے تھے ، وہ غلطیاں موجود ہ حکومت دہرارہے ہیں۔ سانحہ سائیوال بھی نقب اللہ شہید ،اور ایس پی طاہر دواڑ شہید کے طرح دفن ہو جائیں گے۔ موجودہ حکو مت سے سانحہ سائیوال کے شہیدوں کو انصاف فراہم کرنا عبس ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بعض نابالغ سیاسی لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو حادثاتی طور پر سیاسی قائد کہتے ہیں ۔ وہ خود اپنے گر یبا ں میں جھانکیں ۔ کہ ان کا سیاسی پس منظر کیا ہے ۔ سب کچھ عوام کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سنجیدہ لوگ سیاسی لوگوں کا پارٹی ہے۔ کسی کے بے عزتی کرناپاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا شیوا نہیں ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے قایدین کو سیاست سیکھانے والے یہ بات زہین نشین کر یں۔ کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو 1973 کا ائین دیکر جو ایک جامع اور تمام علماء کرام اس پر متفق ہیں ۔ انہوں نے اس ملک ایٹمی ناقابل تسخیر قوت بنا یا ۔ غریت کے خاتمے میں بیرونی ممالک سے معاہدے ،غریب لوگوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈکو جاری کرناشہید ذوالفقارعلی بھٹو کے کارنامے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری ان عالمی لیڈر شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسہ ہے۔ ان لوگوں کو سیاست سیکھاناتعجب اور حیران کن بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت اور نیا پاکستان کے موجودہ حکومت عوام خود موزانہ کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکسوں ، مہنگائی بے روز گاری میں آئے ورز اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ غریب لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں ، جوموجودہ حکومت دوسروں پر تنقید کرنے میں بہترین جج جبکہ اپنے صفائی میں بہترین وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جو موجودہ حکومت کیلئے لمحہ فکر یہ ہے
1,564 total views, no views today
Comments



