سوات(نمائندہ خصوصی)ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ سوات میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ائرپورٹ کھولنے اور عام لوگوں کو سہولت دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں سیاحت کو ترقی دینے سے لوگوں کے روزگار بھی کافی مواقع ملیں گے اور سوات کو ملکی سطح پر بھی کافی پذیرائی مل جائیگی ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی این اے تھری سلیم الرحمان نے ایک وفد ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاسلیم الرحمان نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے حوالے سے کافی مواقع موجود ہیں اور یہ علاقہ قدرتی خوبصورتی سے مالامال ہونے کے وجہ سے سیاح یہاں بہت تعداد میں آنا چاہتے ہیں اس لئے موجودہ حکومت اس میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ اس کے لئے اقدامات کرنے سے مقامی لوگوں کے روزگار کے مواقع بھی زیادہ ہوجائیں گے اس سلسلے میں سوات ائرپورٹ کو کھولنے کے لئے اقدامات کریں گے تاکہ سہولت ہو
4,683 total views, no views today



