سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل خالد سعید نے دورہ دیر کے دوران لواری ٹنل پر پاک فوج، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری سنو کلیئرنس آپریشن اور علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی موقع پر موجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے انہیں شدید برفباری کے بعد شاہراہ سے برف ہٹانے اور سڑک عام ٹریفک کیلئے کھولنے سے متعلق اقدامات اور پیشرفت سے اگاہ کیا جی او اسی نے لواری ٹنل کا معائنہ بھی کیا اور اسکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے شاہراہ سے برف ہٹانے اور اسے ٹریفک کیلئے جلد از جلد کھولنے سے متعلق این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا انہوں نے مقامی انتظامیہ کو لواری ٹنل اور شاہراہ کی سیکورٹی انتظامات میں مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2,116 total views, no views today



