سوات، سوات کے علاقہ چارباغ کے زیر تعمیر پو لیس سٹیشن کے بلڈ نگ میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ چارباغ میں درج کرلیا گیا ،چارباغ پولیس کے مطابق چارباغ کے زیر تعمیر پولیس سٹیشن کے بلڈنگ میں دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او حیات علی شاہ کے مد عیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشتگردی کے دفعہ 7 اے ٹی اے شامل کردیا گیا ہے۔عید کی رات چارباغ کے زیر تعمیر پو لیس سٹیشن کے بلڈنگ دھماکے میں 10کلو باروادی مواد استعمال کیا گیا ،بم ڈسپوزل سکواڈکے مطابق سوات کے علاقہ چارباغ کے زیر تعمیر پولیس سٹیشن کے بلڈنگ دھماکے میں 10کلو گرام باروادی مواد استعمال کیا گیا ہے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہ ہوسکا کے دھماکہ ریمورٹ کنٹرول سے یا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا ہے ۔
916 total views, no views today
Comments


