مینگورہ،سالانہ داخلہ پروگرام کے سلسلہ میں یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ صحافت میں ماسٹرکلاسز کیلئے بھی داخلے 14اکتوبر تک جاری رہیں گے اس دوران خواہشمند طلباء وطالبات حبیب بینک لمیٹیڈ (ایچ بی ایل) بینک سکوائرسے داخلہ فارم وصول کرسکتے ہیں واضح رہے کہ صحافت کے میدان میں رونماہونے والی تبدیلیوں اورمعاشرے میں صحافت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کوپیش نظررکھ کریونیورسٹی آف سوات نے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیااینڈکمیونیکشن سٹڈیزکاقیام عمل میں لایاجس نے دوسال سے بھی کم عرصہ میں نہ صرف ماسٹرپروگرام کے پہلے بیچ میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کوجدیدتقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم دلانے کے بعدان کے تحقیقی کام کاآغازکیاہے بلکہ دوسرے بیج میں زیرتعلیم طلبہ کوصحافت کے ہنربھی سکھارہاہے اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ آف میڈیااینڈکمیونیکشن سٹڈیزنے جہاں یونیورسٹی کانمائندہ اخبار، کیمپس بلٹن کااجراء کیاہے جس میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کوعملی تربیت دی جارہی ہے وہاں اس نے کیمپس ریڈیوسٹشن کے قیام کی جانب بھی پیش رفت کرلی ہے پیمرانے یونیورسٹی آف سوات کے مجوزہ ریڈیوسٹشن کیلئے لائسنس جاری کردیاہے جبکہ عنقریب فریکونسی کے حصول کے بعدباضابطہ طورپریہ ریڈیواپنی نشریات شروع کرے گاجس سے شعبہ صحافت کے طلبہ کوپیشہ وارانہ اندازمیں رپورٹنگ کرنے کے مواقع میسرآئیں گے نیزڈیپارٹمنٹ جلدہی ویب ریڈیوکی نشریات بھی شروع کررہاہے جس کابنیادی مقصدنہ صرف علاقے کے لوگوں کومعلومات بہم پہنچاناہے بلکہ طلبہ کی پیشہ وارانہ نشوونمابھی کرناہے اسی طرح مستقبل کے منصوبوں میں براڈکاسٹ اکیڈمی کاقیام ایک اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے طلبہ کوالیکٹرانک میڈیا(ٹی وی جرنلزم) میں عملی تربیت کاموقع میسرہوگا۔
732 total views, no views today


