سوات،مینگورہ میں نوجوان کو بے دردی سے زبح کرنے کے بعد لاش بائے پاس پر پھینک دی گئی ،پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گزشتہ روز مینگورہ کے نواحی علاقے نویکلے میں ایک سترہ سالہ نوجوان کی لاش ملی جسکو نامعلوم افراد نے نہایت ہی بے دردی سے زبح کرنے کے بعداسکی لاش بائی پاس روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ڈی پی او سوات شیر اکبر خان
جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے لاش کو پورسٹ مارٹم لے جانے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی اور ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر خان کی قیادت میں پوری طور پر سپیشل ٹیم تشکیل دے دی جس کے بعد مقتول فلک ناز کے والد عبدالواحد نے تین ملزمان اصف ،منیر اور مختیار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی اور فوری طور پر دو گھنٹوں کے اندر مرکزی ملزم منیر کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر خان نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر چھاپہ مارٹیم نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مذید دو ملزمان کی گرفتار کیلئے گھیرا تنگ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ لونڈا بازی کا واقعہ ہے اور پولیس جدید خطوط پر تفتیش کر رہی ہے انہوں نے مذید کہا کہ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے ۔
450 total views, no views today


