مینگورہ، ممبران صوبائی اسمبلی نے واپڈاہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈاآفس میں توڑ پھوڑ کی جس کے خلاف ہائیڈروورکرزیونین نے احتجاج کیا،اس سلسلے میں یونین کے زونل چیئرمین عمرعلی،ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ اوردیگر نے کہاکہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے مگر احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ قابل برداشت نہیں
،انہوں نے کہاکہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرامجد کے کہنے پر پولیس نے ہمارے لائن مین غلام محمد کو چھ گھنٹے تک تھانے میں بندرکھا جبکہ اس کے دوسرے دن آفس کے سامنے ورکروں کے ہمراہ آکر مظاہر ہ اورتوڑ پھوڑ کی ،اس موقع پر انہوں نے منگل کے روز سوات سرکل کے واپڈادفاتر احتجاجاََ بند رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
407 total views, no views today
Comments


