سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)محکمہ فوڈ سوات نے سیکرٹری فوڈ، ڈائریکٹر فوڈاور ڈی ایف سی فوڈ کی ہدیات پر ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر چھاپے مارے اور اشیاء کی قیمتیں چیک کی گئی، فوڈ انسپکٹر ریاض خان کی قیادت میں فوڈ کی ٹیم نے علیگرامہ،ہزارہ، مٹہ، ڈاڈھرہ اور چارباغ کے علاوہ دیگر مقامات پر قصابوں کے دکانوں پر گوشت کی نرخیں چیک کی گئی ،زیادہ نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیاگیا اس کے علاوہ دیگر دکانوں میں موجود اشیاء کی قیمتیں بھی چیک کی گئی ، اس موقع پر فوڈ انسپکٹر ریاض خان نے کہا کہ چھاپوں کا یہ سلسلہ جاری رہیگا دکاندار حضرت اپنا قبلہ درست کریں ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
2,204 total views, no views today
Comments



