مینگورہ،سوات سے تعلق رکھنے والا مطلوب شدت پسند درگئی چیک پوسٹ سے دوران چیکنگ گرفتار،نامعلوم مقام منتقل،گرفتار شدت پسند سیدو شریف پولیس اور سیکورٹی فورسز کو بینک ڈکیتی سمیت دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔عید کے دوسرے دن سیکورٹی فورسز نے درگئی چیک پوسٹ سے دوران چیکنگ سیدوشریف کے علاقہ کوکڑئی سے تعلق رکھنے
والا مطلوب شدت پسند شیر زادہ ولد خاپیرئے کو گرفتار کرلیا۔گرفتار شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مٹہ بینک ڈکیتی سمیت دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں مطوب تھا۔گرفتار شدت پسند کو گرفتاری کے بعدنامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔
401 total views, no views today
Comments


