مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام )المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سوات پریس کلب کے سامنے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرہ میں کارکنان نے کشمیر یوں کے حق میں نعرہ بازی کی ، مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے المحمدیہ سٹوڈنٹس سوات کے صدر محمد ادریس ، ضلع ملاکنڈ کے صدر امجدعلی اور پی کے چھ سوات کے صدر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ پاکستان کا حصہ ہے ، انشاء اللہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا چاہے ظالم حکمران جتنا بھی ظلم کریں لیکن ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیریوں پر جو ظلم ہورہا ہے اس پر نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث آفسران اور حکمرانوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ، انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر درد اور غم میں برابر کے شریک ہیں ،ہم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
1,282 total views, no views today



