سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں بحالی امن کے بعد سییکورٹی کی ذمہ داری 22 اکتوبر کے بعد سول اداروں کو منتقل کی جا چکی ہے، اس سلسلے میں سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں فوج کے زیر استعمال سول مکانات اور دکانیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کرنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ، اس تقریب میں عسکری حکام کے علاوہ اے سی خوازہ خیلہ ، ایس ایچ او خوازہ خیلہ ، تحصیل ناظم اور دیگر علاقہ معززین نے شرکت کی ، تمام شرکار نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ عوام اور پاک فوج ہمیشہ کی رح شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سوا مین امن وامان کی بحالی اور سوات کو جنت نظیر بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سول انتظامیہ اور غیور عوام کے کردار کی پذیرائی کی اور خوشحال مستقبل کیلئے دعائے خیر کی۔
2,039 total views, no views today



