سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں یوم کشمیر کے حوالے سے سوات پریس کلب میں ضلعی انتظامیہ کے جانب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان ،تحصیل ناظم اکرام،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان سمیت مختلف محکموں کے آفسران ،طلباء ،اساتذہ اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے ، تقسیم ہندوستان کے فارمولے کے تحت کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ،کشمیر کو زور زبردستی قبضے میں لے لیا گیا ہے ، کشمیر میں لاکھوں کے تعداد میں لوگ شہید ہوچکے ہیں،کشمیریوں بھائیوں کے جدوجہد میں ہم ان کیساتھ برابر کے شریک ہے ۔
قومی یکجہتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا حصہ ہے کشمیر پاکستان کے ریڑھ کی ہڈی ہے ، ہر سال یوم کشمیر کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جارہاے
چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ
کشمیریوں پر بھارتی مظالم افسوس ناک ہے ، سارے مسلمان ایک جیسے ہیں،دنیا کے کونے کونے کے مسلمان ایک بدن ہے ، بھارتی مظالم ناقابل برداشت ہے ، اقوام متحدہ سے مطالبہ کردیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ فوری حل کریں،
کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائینگے، کشمیریوں اور پاکستانیوں ک ایک خون ہے ، انسانیت کی محبت کرنی
چاہئے
1,666 total views, no views today



