سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)لور الائی میں پروفیسر ابراہیم ارمان کے قتل کے خلاف خیبر پختون خواہ بار کونسل کی اپیل پر سوات میں وکلا نے مکمل ہڑتال کی۔ سوات کے ضلعی عدالتوں میں اج کو وکیل پیش نہیں ہوا ۔ ضلعی عدالتوں کے علاوہ تحصیل کی عدالتوں میں بھی وکلاء پیش نہیں ہوئے ۔پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں وکلا ہڑتال کی وجہ سے کام نہ ہوسکا۔ خیبر پختون خواہ بار کونسل کے وائس چیئرمین سعید خان نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر ارمان کے قتل میں ملوث تمام اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا، تو ہم دوبارہ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ٹال مٹول سے کام نہ لیں بلکہ فوری طور پر ایف ائی ار میں پولیس افسر کو نامزد کرکے گرفتار کیا جائے۔
1,418 total views, no views today
Comments



