مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام) ایس ڈی ڈی اے ملازمین یونین کے صدر فضل ربی اورجنرل سیکرٹری عنایت الرحمن نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین پراجیکٹ ڈائریکٹر کی عدم تعیناتی کے باعث 2ماہ کے تنخواہوں سے محروم ہے‘ جس کے وجہ سے ملازمین کے اہلخانہ مشکلات کے شکارہے‘ انہوں نے کہا کہ اس ضمن اعلیٰ حکام کو کئی بار آگاہ بھی کیا گیا ہے اور ان کو ملازمین کے مشکلات کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہے اور اخبارات میں بھی خبریں شائع ہوئی ہے مگر کسی نے کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا اور سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تاحال پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی‘ جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہ تاحال ادانہ ہوسکی ‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کا مسئلہ سالوں سے پیش آتا رہاہے‘ لوکل گورنمنٹ کے اعلیٰ آفسران پراجیکٹ ڈائریکٹر تو بھیج دیتے ہیں مگر صرف ایک یا دو مہینے کیلئے اس کے بعد تبادلہ کروادیا جاتا ہے اور محکمے کے مسائل جوں کے توں پڑے رہتے ہیں ‘ اب محکمے کے ملازمین اور ٹاؤن کے مکینوں کی آنکھیں خپل وزیر اعلیٰ کی طرف ہے اور وہ یہ اُمید رکھ رہے ہیں کہ خپل وزیر اعلیٰ اس سنگین مسئلے کاسنجیدگی سے نوٹس لیں گے اور ہنگامی بنیادوں پر مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں لائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی اور تنخواہوں کی ادائیگی اور محکمے کے اہم مسائل کا حل ممکن نہ بنایا گیا تو ملازمین اور ٹاؤن کے مکین احتجاج پر مجبور ہونگے اور اس ضمن یونین بھی اپنی تمام تر قانونی کاروائیاں پوری کرنے کی ذمہ داری پوری کریگی۔
1,438 total views, no views today



