سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) صارف عدالت نے محکمہ۔گیس سوات پر بھاری جرمانہ۔عائد کردیا۔ مینگورہ شہر میں بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی۔ہدایات جاری۔ زرائع کے مطابق گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے سماجی شخصیت ڈاکٹر خالد محمود نے صارف عدالت میں محکمہ گیس کیخلاف کیس دائر کیا تھا ۔ جس پر۔بحث مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ جاری کرنے کیلئے 8 فروری کی تاریخ دے رکھی تھی اج عدالت نے محکمہ گیس کو ذمہ۔دار ٹھراتے ہوئے گیس پریشر کی عدم بحالی کی وجہ سے محکمہ پر بیس لاکھ جرمانہ عائد۔کردیا ہے اور محکمہ۔گیس کو سختی سے ہدایات جاری کی یے کہ وہ مینگورہ شہر میں گیس پریشر کی بحالی۔یقینی بنائیں ۔
1,847 total views, no views today
Comments



