سوات(خورشیدعلی)کورکمانڈرپشاورشاہین مظہر نے کہا ہے کہ سوات میں بہت مشکلات اور پریشانیوں کے بعد امن قائم۔ہواہے،قیام امن کے بعد مقابلوں سے بہتر امیج دنیا کے سامنے پیش ہوگا ۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے مالم جبہ میں سکی انگ مقابلوں کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جی او سی مالاکنڈ بھی موجود تھے ۔کورکمانڈر پشاور نے کہا کہ سب کو کامیاب تقریب پر مبارک باد پیش کر تاہوں،اس شاندار فیسٹیول کے انعقاد کر پر ۔ انہوں نے کہا کہ بہت پریشانی اور مشکلات کے بعد سوات میں امن قائم ہوا، امن کے بحالی کے بعد سوات میں اب انٹر نشنل مقابلے ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا۔کہ ملم جبہ جیسا مقام دنیا میں کہی نہیں،اب سوات میں ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے۔
ملم جبہ میں خوشیوں کا یہ سسلسلہ جاری رہے گا۔ بانیوں نے کہا کہ ہت جلد ملم جبہ کی اسکی ٹیم عالمی مقابلوں میں شامل ہو جائے گی۔انہوں نے کہ میں دنیا بھر کے سیاحوں کو ملم جبہ انے کی دعوت دیتا ہوں۔۔
سوات میں مکمل امن ہے، سیاح بلاخوف سوات کے دلکش نظاروں سے لطف اٹھائیں۔
2,231 total views, no views today



