منگورہ، سوات کے حلقہ پی کے 81کے علاقوں بشبنڑ اور عرق کے روڈکی عدم تعمیر، لو گوں کو آمدو رفت میں کرب اور دقت کا سامنا ، اے این پی دور میں منظور روڈکی تعمیر کا سلسلہ ادھورا چھوڑ دیا گیا ،روڈ کی تعمیر نو کیلئے تقریباً 14کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظو ری ہوچکی تھی لیکن اس کے باوجود روڈ پر تعمیراتی کا م مکمل نہ ہو سکا،ٹھیکیدار روڈ کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا، علاقے کے عوام نے متعلقہ ذمہ داروں سے روڈ کی عدم تعمیر اور منظور شدہ فنڈ کے حوالے سے تحقیقات کر نے اورروڈکو آمدو رفت کیلئے جلد تعمیر کر نے کا مطالبہ کیا تفصیلات کیمطابق اے این پی دور میں مذکو رہ علاقوں کیلئے سوات پیکج میں روڈ کی تعمیرکیلئے 14 کروڑ روپے کی منظوری ہو چکی تھی،جس کا افتتاح سابق ایم پی اے شیر شاہ خان کے دست مبارک سے کیا گیا،روڈ پر زور وشور سے کا م کا آغاز بھی ہو ا لیکن چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے کیوجہ سے متعلقہ ٹھیکیدار نے مبینہ طور پر منظور شدہ خطیر رقم ہڑپنے کیلئے کام ادھوڑا چھوڑ کرغائب ہو گیا، روڈ کی عدم تعمیر کے باعث ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ، ،بشبنڑ اور عرق کے ہزاروں لو گوں نے پا کستان تحریک انصاف کی صو بائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں فو ری تحقیقات کر کے متعلقہ ٹھیکیدار سے فنڈ واپس لیکر روڈ کی تعمیر کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے،علاقے کے عوام نے دھمکی دی ہے کہ انکے مطالبے پر روڈ کی تعمیر دوبارہ شروع نہ کی گئی تو وہ احتجاج سے دریغ نہیں کر ینگے۔
917 total views, no views today


