مینگورہ، سوات میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ،سیکورٹی فورسز اور پولیس کے سخت سیکورٹی میں ایسی واقعات کا رونما ہونا شکوک و شہبات کو جنم دے رہی ہیں،عید کے دن سیکورٹی چیک پوسٹ کے ساتھ واقع زیر تعمیر بلڈنگ میں دھماکہ اور دیگر واقعات کوعوام نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ناکامی قرار دی،نامعلوم افراد کی خلاف سخت سے سخت ایکشن اور امن کمیٹی ممبران سمیت عام عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ۔گزشتہ کئی دنوں سے سوات میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات نے عوام کو عدم تحفظ کے شکار بنادئے ہیں ۔سخت سیکورٹی کے باوجود ایسی واقعات کا رونما ہونا پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ناکامی ہے گزشتہ پچیس دنوں کے دوران امن کمیٹی کے پانچ ممبران کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا ہے ،چارباغ میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کے ساتھ واقع تھانہ کے زیر تعمیر بلڈنگ میں دھماکہ،ائیرپورٹ روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے مالک کو بھتہ نہ دینے پر ہینڈ گرنیڈ کا حملہ سمیت دیگر واقعات نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کے کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔سخت سیکورٹی میں ایسی واقعات کا رونما ہونا شکوک وشہبات کو جنم دے رہی ہیں،سنجیدہ حلقوں نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے وارداتوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کئے جائیں اور ائندہ کیلئے ایسی واقعات کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
802 total views, no views today


