سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)محبوب الرحمن یونیورسٹی اف سوات کے رجسٹرار تعینات، اعلامیہ جاری کردیا گیا ،یونیورسٹی اف سوات زرائع کے مطابق ممتاز ماہر تعلیم اوریونیورسٹی آف سوات کے تجربہ کار آفسیر محبوب الرحمن کو یونیورسٹی اف سوات کا رجسٹرار تعینات کردیا گیا جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن وائس چانسلر پروفیسر محمد جمال خٹک نے جاری کردیا ، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی محبوب الرحمن سوات یونیورسٹی کے رجسٹرار رہ چکے ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی کیلیے اہم کردار ادا کیا تھا، آفیسر کے پاس ڈائریکٹر شانگلہ کیمپس کا چارج بھی رہیگا۔ یاد رہے کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے شانگلہ کیمپس کو اپنی زمین اور بلڈنگ مل چکی ہے۔ ان کی کاوشوں کو یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کمیٹی نے بہت سراہا۔محبوب الرحمان نے سوات یونیورسٹی کی کامیابی کیلئے بھرپورکوششیں کی ہے ۔
1,396 total views, no views today



