سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )محبوب الرحمن یونیورسٹی اف سوات کے رجسٹرار تعینات، اعلامیہ جاری کردیا گیا ،ممتاز ماہر تعلیم اوریونیورسٹی آف سوات کے تجربہ کار آفسیر محبوب الرحمن کو یونیورسٹی اف سوات کا رجسٹرار تعینات کردیا گیا جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن وائس چانسلر پروفیسر محمد جمال خٹک نے جاری کردیا ، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی محبوب الرحمن سوات یونیورسٹی کے رجسٹرار رہ چکے ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی کیلیے اہم کردار ادا کیا تھا، آفیسر کے پاس ڈائریکٹر شانگلہ کیمپس کا چارج بھی رہیگا۔ یاد رہے کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے شانگلہ کیمپس کو اپنی زمین اور بلڈنگ مل چکی ہے۔ ان کی کاوشوں کو یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کمیٹی نے بہت سراہا۔
1,863 total views, no views today
Comments



