سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سعودیولی عہد کے دورے کے دوران حرم پاک کی سیکورٹی کے لیے 10ہزار پاکستانی نوجوانوں کی بھرتی کے لیے بات چیت متوقع ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران جہاں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔وہاں پر حرم پاک کی حفاظت پر مامور فورس میں اضافے کے لیے 10ہزار پاکستانی نوجوان کو مذکورہ فورس میں بھرتی کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب جہاں پاکستان کی معیشت سنبھالنے کیلئے بھرپور مدد فراہم کر رہا ہے، وہیں اب سعودی عرب پاکستان کو آبی بحران سے بچانے کیلئے بھی میدان میں آگیا ہے
2,048 total views, no views today
Comments



