مینگورہ، ممبرقومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ سے ہی قوم ترقی کرتی ہے سوات کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ دل جمعی کیساتھ ایسے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی بابا مینگورہ کے دورے کے موقع پر کیا ، اس موقع پر سکول ہیڈمسٹریس انجم محب بھی موجود تھیں جنہوں نے سکول کی حالت زار سے ممبرقومی اسمبلی کو آگاہ کیا ممبرقومی اسمبلی نے سکول کے کمرکا معائینہ کیا اورسکول میں کم کمروں اورطالبات کی زیادہ تعداد پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیاجائیگا۔ طالبات کی تعداد بہت زیادہ ہے اورکم سے کم ہیں اس حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کی جائیگی ۔ انہوں نے اس بات پرخوشی کااظہار کیا کہ سکول کی اساتذہ بڑی دل جمعی سے طالبات کو تعلیم دے رہی ہیں جس کے لئے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اوراس سکول کے جتنے بھی مسائل ہیں اسے حل کرنے کی ہرممکن کوشش کروگی انہوں نے کہا کہ طالبات ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے ان کے لئے بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اورمینگورہ میں سرکاری گرلز سکولوں کی حالت زار بہتربنانے کے لئے اسمبلی میں آواز اٹھاؤنگی ایم این اے نے گرلز ہائی سکول طاہرآباداوربیت المال کے فنڈ سے قائم پاکستان سویٹ ہوم شہیدآبادکے سکول کابھی دورہ کیا ۔
920 total views, no views today


