مینگورہ،واپڈاکی مجوزہ نجکاری کے خلاف واپڈاملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین بینرزاورپلے کارڈ اٹھائے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے،حکومت کے خلاف نعرہ بازی،نجکاری کافیصلہ واپس لینے کا مطالبہ،بجلی سپلائی معطل کرنے کی دھمکی،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے واپڈاکی نجکاری کے فیصلے کے خلاف گذشتہ روزپاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک سنٹرل لیبریونین کے زیراہتمام احتجاجی
مظاہرہ ہواجوجلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گیا جہاں پر خطاب کرتے ہوئے عمر علی اورددیگر نے کہاکہ حکومت چندخاندانوں کو فائدہ پہنچانے کی خاطر واپڈاکے ہزاروں ملازمین کا معاشی قتل کرناچاہتی ہے مگر ہم ایسے ظالمانہ فیصلے کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے بلکہ ان کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے،انہوں نے کہاکہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے محکمے تباہ ہورہے ہیں اگر سیاسی مداخلت بند کی گئی تو ہم چندماہ میں واپڈاکو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے اسے ایک منافع بخش ادارہ بنادیں گے،انہوں نے کہاکہ واپڈاکی نجکاری ایک ظالمانہ فیصلہ ہے جس کی وجہ سے واپڈاملازمین میں سخت تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر اس ظالمانہ فیصلے کو فوری طورپر واپس نہ لیاگیا تو ہم بجلی کی سپلائی معطل کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
738 total views, 1 views today