سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے واضح کیا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے اور ہم اپنی ذمہ داری دن رات احسن طریقے سے پوری کرینگے جس سرکاری محکمے میں کوئی افسر عوام کے جائز مسائل کو حل کرنے سے انکار کریں تو وہاں کے لوگ ہم سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے اور تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے آگے بڑھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فضل حکیم خان نے فرداً فرداً تمام افراد کے مسائل سنے اور اُن کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو مناسب ہدایات جاری کیں فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات خصوصا حلقہ پی کے 5میں جاری ترقیاتی سکیموں کی تعمیر میں کوئی ٹال مٹول برداشت نہیں کیا جائے گاکیونکہ یہ مینگورہ جیسے بڑے شہر کا حصہ اور پورے ضلع کا مرکزی علاقہ ہے انہوں نے کہا کہ جس افسر یا اہلکار کو سوات ڈیوٹی کرنا ہے تو اُن کو بڑی خندہ پیشانی کے ساتھ خوش اسلوبی اور عوام دوست ماحول میں کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل بروقت حل کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے وفود نے انکے معروضات توجہ سے سننے اور انکے ازالے میں ذاتی دلچسپی لینے پر چئیرمین ڈیڈیک کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ان پر کامیابی سے عمل درآمد میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
1,060 total views, no views today



