سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سعودی جیل میں قیدسوات کا رہائشی عبدالرحمن باحفاظت اپنے آبائی گاؤں آمانکوٹ پہنچ گیاچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان ان کے ساتھ ملاقات کرنے ان کے گھر پہنچ گئے سعودی جیل سے رہائی پانے والے کے خاندان اور گھر والوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسوآئے اور اللہ کا شکر ادا کیا انہوں نے وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ محمودخان،وفاقی وزیر مراد سعید، فضل حکیم خان اورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا سعودی عرب کے الحرر جیل سے رہائی پانے والے عبدالرحمن ولد ارسلا خان نے اس موقع پر کہا کہ اس نے دوسال سعودی کے جیل میں بڑے تکلیفات اور مشکلات میں گزارے اوروہاں بہت سے آزمائشوں کا سامناکرناپڑا اوران دو سالوں میں انکا پوچھنے والااوررہائی کی ضمن میں مددکرنے والاکوئی نہ تھا انہوں نے کہاکہ وہ گھر کا واحد کفیل ہے لیکن جیل میں قیدہونے کی وجہ سے گھر والوں کو ایک پائی بھی کما کر نہیں بھیج سکا ان کا مزید کہنا تھا کہ رہائی ملنے پر اللہ کے بعدوزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ محمودخان،وفاقی وزیرمراد سعید اور فضل حکیم خان سمیت پی ٹی آئی حکومت کابہت شکرگزار ہوں واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید 2107 قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا تھا جس کے بعد قیدیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر فضل حکیم خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستانی قوم کا واحد سپہ سالار ہے جنہوں نے ہر پلیٹ فارم پرغریب عوام کے لئے آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بے لوث قیادت میں ہرجگہ پاکستانیوں کی عزت کا دور شروع ہوچکا ہے جس پرپوری قوم ان کا شکرگزار ہیں ۔
ویڈیو دیکھیں
1,616 total views, 2 views today