مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ میں البدر مجاہدین کاانڈیا کیخلاف اور پاکستان کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج ہے ، مظاہرہ کے دوران پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کی خوب نعرہ بازی کی گئی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے البدر مجاہدین کے ضلعی امیر عمران خان ،دفتر ناظم نظام الدین اور دیگر نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں جب بھی ضرورت پڑی تو اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اپنے عزیز وطن پاکستان کی حفاظت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ انڈیا جتنا بھی چاہئے کوشش کرے لیکن پاکستان اسے منہ توڑ جواب دے گا اور انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بیدار ہیں اور اپنے ملک کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارت کومنہ توڑ دیں گے ۔
3,138 total views, no views today



