سوات،ڈپٹی کمشنر سوات سید امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے وادی سوات کی حسن میں بڑا کردار جنگلات کا ہے حکومت جنگلات کی حفاظت کے لیے اقدامات کررہی ہے سکول طلباشجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔وہ المرکزالاسلامی سنگوٹہ میں جماعت اسلامی سوات اور ابدالی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے تحت شجر کاری مہم کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان ، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اسرار احمداور اختر علی خان نے بھی خطاب کیا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے جنگلات کی حفاظت ہم سب کا ملی فرض ہمیں اپنے جان سے بھی بڑھ کر پودوں اور جنگلات کی حفاظت کرنی چاہیے اس موقع پر ڈی سی نے پودا لگاکر شجر کاری مہم افتتاح کردیا ۔
459 total views, no views today


