سوات (سوا ت نیوزڈاٹ کام ) گوجر قوم نے پاک فوج کے شانہ بشانہ جہاد کا اعلان کردیا ، 10ہزار کا لشکر جہاد کے لئے بھیجو انے کا اعلان ، ان خیالات کا اظہار گجر قوم کے سردار حاجی محمد رضاخان ، حاجی جلات خان اور دیگر نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر نشاط چوک سے سوا ت پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گجر قوم کے سردار حاجی محمد رضاخان ، حاجی جلات خان ، محمد کریم خان حاجی بابا ٹریڈرز رہنما ، ڈاکٹر شفیق گجر ، اصغر خان گجر ، عبدالغفور خان ، عثمان علی ، شیر بہادر خان اور دیگر نے کہا کہ گجر قوم بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، سردار حاجی محمد رضا خان نے اعلان جہاد اور گجر قوم کے 10ہزار افراد پر مشتمل لشکر کو جہاد کیلئے بھیجوانے کا اعلان کرتے وہوئے کہا کہ ہمارے ملک پر ہماری جان و مال بھی قربان ہے ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مودی اپنی الیکشن کو جیتنے کیلئے ڈرامہ کررہے ہیں جس کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں ، مقررین نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بھر پور جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور ھندوں کو بھگانے پر مجبور کردیا ہے ، مقررین نے کہا کہ مودی سرکار ہوش کے ناخن لیں اور کشمیر میں مزید مظالم ڈھانے سے گریز کریں ، مظاہرے میں کارکنوں نے فلک شگاف نعرے بازی بھی کی جبکہ مظاہرے میں خوازہ خیلہ ، کبل ، مٹہ اور دیگر علاقوں کے عمائدین اور لوگوں نے شرکت کی ۔
1,910 total views, no views today



