سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا کہ محکمہ زراعت اگلے پانچ سالوں میں صوبائی میں ریکارڈ کام کرے گی جو پچھلے 60 سال میں نہیں ہو سکا ہوگا، سوا ت نیوزڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے محب اللہ خان نے کہا کہ سوات ایک زرعی زمین ہے اور یہاں کے باغات ملک بھر میں مشہور ہے، سوات میں نہری نظام کو جدید کرینگے ، اسکے علاوہ یہاں پر جتنے باغات ہیں ان کے پھل کو مزید کارامد بنانے کیلئے یہاں پر ایک پلانٹ بناکر باغبانوں کو فائدہ دینگے، محب اللہ خان نے کہا کہ سوات سیاحتی علاقہ ہے یہاں پر سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے، پیوچار ویلی کو بھی سیاحوں کیلئے پرکشش بنائیں گے تاکہ کالام مالم جبہ کی طرح سیاح اس وادی سے لطف اندوز ہوسکیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا نے حملہ کیا تو فضل حکیم کیطرح میں بھی جہاد کیلئے جاونگا،۔ انہوں نے مزید کیا کہا اس ویڈیو میں دیکھیں ۔
2,132 total views, 2 views today