سوات، چارباغ اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،گھر گھر تلاشی ،کرفیو نافذ ،چارباغ بازارمکمل طور پر بند ،مقامی لوگوں اور چارباغ پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ چارباغ اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،گھر گھر تلاشی لیا ہے اس دوران چارباغ اور ملحقہ علاقوں میں کرفیو نافذرہا سیکورٹی اہلکاروں نے چارباغ بازارمکمل طور پر بند کردیا
لوگوں گھروں میں رہنے کی ہدایت کی سرچ آپریشن میں سیکورٹی اہلکار گھر گھر جاکر لوگوں کی کوائف بھی جمع کر تے رہیں جس کے وجہ سے مقامی لوگ گھرو ں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے اورچارباغ کے لوگ اپنے روزمرہ کامو ں کے لئے نہیں جا سکے مقامی لوگوں کو اشیاء ضرویات خریدنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہیں بازار بند ہونے سے دکانداروں کوبھی نقصان برداشت کرنا پڑا ہیں سرچ آپریشن صبح سے شروع ہوا جس کے لئے مسجدوں میں گھر سے نہ نکلنے کے اعلانات کئے گئے تھے کرفیو شام تک جاری رہا ادھر چارباغ کی طرح ملم جبہ روڈپر سیری کے مقام ، سنگوٹہ اور فضاگٹ میں بھی چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ جاری ہے جس کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام ہو نا روزکا معمول بن گیا ہے بد ترین ٹریفک جام کے وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہے جس سے نہ صرف مینگورہ آنے والے افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ کئی کئی گھنٹوں سے ٹریفک جام کے وجہ بچے ،خواتین اور مرد کئی کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور ہیں کاروباری اور ڈیوٹیاں کرنے والے افرادوقت پر اپنے کاموں کے لئے نہ جاسکیں ، تو دوسری طرف ٹریفک جام میں عام افراد کے ساتھ ساتھ مریض بھی علاج کیلئے بروقت ہسپتالوں کو نہیں پہنچ سکیں، عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے سیکورٹی چیک پوسٹوں پر نرمی کامطالبہ کیا ہے کہ ان چیک پوسٹوں کے وجہ سے آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آئے روز کئی کئی کلومیٹر تک ٹریفک جام رہتاہیں جس نہ صرف عام لوگوں کا کاروبار متاثر ہوتاہے بلکہ روزانہ انتہائی آذیت کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے ۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے شدت پسندں کے دو ساتھی علاقے میں رپوش ہے ان کی تلاشی جاری ہے۔
667 total views, no views today


