سوات(سوات نیوڈاٹ کام)ضلع سوات میں پولیو وائرس کی روک تھام اور مکمل خاتمے کیلئے 25سے 28 مارچ تک مہم کا آغاز ہورہاہے اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فواد خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس سوات میں منعقد ہوا جس میں ضلع سوات کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں، محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں 25 مارچ سے شروع ہونے والی مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے مطابق پورے ضلع میں پانچ سال سے کم عمر کے 478283 بچوں کو پولیو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم کیلئے 1596 ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو 343 علاقائی نگرانوں کی سربراہی میں گھر گھر جاکر بچوں کو ویکسینیٹ کریں گی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پلائے بغیر نہ رہے اور اس مرض کا شکار نہ ہو کر عمر بھر کی معذوری سے بچ سکے اس موقع پر فواد خان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران جن بچوں تک رسائی نہیں ہوتی یا وہ دوسرے شہروں میں چلے جاتے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کا مکمل ڈیٹا نکال کر رپورٹ کیا جائے انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد پورے ملک میں اس مرض پر قابو پالیا جائیگا اور پاکستان پولیو سے پاک ملک بن جائے گا انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ورکرز سے بھر پور تعاؤن کریں
1,147 total views, no views today



